|
تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت کے مطابق ہیں |
رکنيت کے حصول اور متصل ہونے میں مشکلات کے بارے ميں |
|
اس کی ایک سے زائد وجوہ ہوسکتی ہیں۔ اول، اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ آپ درست رکنیتی نام اور کلمہء عبور فراہم کررہے ہیں۔ اگر پھر بھی آپ کو مشکل کا سامنا ہے تو بورڈ کے منتظمین سے رابطہ کریں اور دریافت کریں کہ کہیں آپ پر داخلے کے لئے پابندی تو نہیں لگا دی گئی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ غلطی ویب سائٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ہو اور یہ مسئلہ غلط کنفگریشن کی وجہ سے واقع ہورہا ہو۔ ایسی صورت میں صرف ویب سائٹ انتظامیہ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتی ہے
|
|
ایسا تمام مواقع پر ضروری نہيں ہے ۔۔ يہ فورم کے ناظم پر منحصر ہے کہ آيا پيغام شائع کرنے کے لئے رکن ہونا ضروری ہے يا نہيں ۔ تاہم رکنيت حاصل کرنے سے بہت سے فوائد آپکی دسترس ميں ہوں گے جو کہ مہمان حاصل نہيں کر سکتے ، مثلاً آپکے نام کے ساتھ نمائندہ تصوير ، نجی پيغامات، دوسرے ارکان کو ای ميل ، ارکان کے گروپ ميں شموليت وغيرہ ۔ رکنيت حاصل کرنے ميں چند ثانيے لگتے ہيں اور ایسا کرنے میں آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔
|
|
اگر آپ نے متصل ہوتے وقت مجھے ہر بار خودبخود متصل کیجیے کو منتخب نہیں کیا تو آپ فورم پر ايک مقررہ مدت تک شامل رہيں گے ۔ اس طرح کوئی دوسرا آپ کے کھاتے کا غلط استعمال نہیں کرسکتا۔ مسلسل متصل رہنے کے لئے اس چیک باکس کو منتخب کریں۔ تاہم اس کی حوصلہ افزائی نہيں کی جاتی خاص کر جب آپ کسی عوامی جگہ سے متصل ہو رہے ہوں ، مثلاً لائبریری، انٹرنیٹ کیفے، یونی ورسٹی کی کمپیوٹر لیب۔ اگرمتصل ہونے کے دوران یہ چیک باکس دکھائی نہیں دے رہا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ منتظم نے یہ سہولت غیر فعال کررکھی ہے۔
|
|
رکنیتی کنٹرول پینل میں، “بورڈ کی ترجیحات” کے تحت, آپکو اپنے آپ کو اخفاء میں رکھنے کا اختیار حاصل ہے یہاں آپ ہاں پر کلک کریں اب آپ متصل ہونے کی صورت میں صرف منتظمین ، مدیران اور خود اپنے سامنے ظاہر ہونگے جبکہ دوسرے تمام اراکین میں سے کوئی بھی آپ کو متصل حالت میں نہیں دیکھ سکیں گےـ اس کے علاوہ جب آپ متصل ہونے کے لیے اپنا رکنیتی نام اور کلمہ عبور درج کرتے ہیں تو اس دوران میں آپ کو ایک مزید اختیار بھی حاصل ہوتا ہے "مجھے اس بار حالت اخفا میں رکھیں" اس اختیار کو منتخب کرنے سے آپ اس سیشن میں دوسرے اراکیں کے لیے حالت اخفا میں ہونگےـ
|
|
اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ کا پاس ورڈ ہم یعنی فورم کے منتظمین بھی واپس حاصل نہیں کرسکتے، لیکن اسے بہ آسانی بدلا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے لاگ ان پیج پر تشریف لے جائیں اور مجھے پاس ورڈ یاد دلائیں پر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کریں اور اس طرح آپ ایک بار پھر لاگ ان ہونے کے قابل ہوجائیں گے۔
|
|
پہلے آپ اس بات کو يقينی بنائيے کہ آپ درست اسمِ رکن اور پاس ورڈ درج کر رہے ہيں اگر ايسا ہے تو دو متوقع باتيں ہو سکتی ہيں ۔ اگر COPPA بحال ہے اور آپ نے ١٣ سال يا کم عمر پر کلک کيا ہے تو آپ کو دی گئی ہدايات پر عمل کرنا پڑے گا ۔ اگر ايسا نہيں ہے تو آپ کو اپنی رکنيت کو فعال کروانا ہو گا۔ کچہ فورم پر تمام نئی رکنيت کو جاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا تو انتظاميہ کی طرف سے يا رکن کی طرف سے ۔ ايسی صورت ميں رکنيت حاصل کرتے وقت آپ کو مطلع کيا جائے گا کہ آيا رکنيت کو جاری کرنے کی ضرورت ہے یا نہيں ۔ اگر آپ کو کوئی ای ميل موصول ہوئی ہو جس ميں ہدايات پر عمل کرنے کی ہدايت ہو تو اس پر عمل کریں اور اگر آپ کو ای ميل موصول نہيں ہو ئی تو اپنا مہيا کيا گيا ای ميل ایڈریس دوبارہ ديکھيں کہ آيا آپ نے درست ای ميل ایڈریس مہيا کيا ہے یا نہيں ۔ اگر آپ مطمئن ہيں کہ ديا گيا ای ميل ایڈریس درست ہے تو فورم کے منتظم سے رابطہ کیجیے ۔
|
|
اس بات کا انديشہ ہے کہ آپ نے غلط اسمِ رکن یا پاس ورڈ فراہم کيا ہے اس کے لئے رکنيت کے وقت جو ای ميل آپ کو موصول ہوا تھا اسے دوبارہ ديکھیے ۔ بصورتِ دیگر پھر منتظم نے کسی وجہ سے آپکی رکنيت منسوخ کر دی ہے ۔ اگر ايسا ہے تو شايد آپ نے فورم پر کچھ بھی ارسال نہيں کيا ہو گا؟ عمومی طور پر زيادہ تر فورم پر ايسے تمام ارکان کی رکنيت کو منسوخ کر ديا جاتا ہے وقتاً فوقتاً تا کہ ڈيٹا بيس کا حجم کم کیا جا سکے ۔ ایسی صورت میں آپ دوبارہ رکنيت حاصل کر سکتے ہيں
|
|
کوپا (چائلڈ آن لائن پرائیویسی اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 1998) ایک امریکی قانون ہے جس کے تحت تمام ویب سائٹس اس بات کی پابند ہیں کے وہ تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے متعلق معلومات رکھیں اور ان کے والدین یا سرپرست کی تحریری اجازت کے بغیر اپنی ویب سائٹ تک رسائی فراہم نہ کرئیں۔ اگر آپ اس قسم کی کسی رجشٹریشن یا رکنیت کے متعلق تذبذب کا شکار ہیں تو ویب سائٹ کے مشیران قانونی سے رابطہ کرئیں۔ یاد رہے کے پی ایج پی بی بی گروپ اس سلسلہ میں کسی قسم کی قانوی معاونت فراہم نہیں کرتا۔
|
|
ممکن ہے کہ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے آپ کے آئی پی ایڈریس پر پابندی عائد کر دی گئی ہو یا یا جس رکنیتی نام سے آپ رجسٹر ہونا چاہتے ہیں اس رکنیتی نام پر پابندی ہو. یہ بھی ممکن ہے کہ بورڈ کی انتظامیہ نے نئے اندراجات پر پابندی عائد کر رکھی ہو براہ کرم بورڈ کی انتظامیہ سے رابطہ کریں ـ
|
|
"بورڈ کی کوکیز حذف کریں" کا ربط تمام کوکیز کو ختم کر دیتا ہے جو پی ایچ بی بی 3 فورم نے آپ کو متصل رکھنے اور آپ کی شناخت کے لئے بنائی ہوتی ہیں۔ اگر بورڈ منتظم چاہے تو یہ مراسلے پڑھنے کا بھی ریکارڈ رکھتی ہیں۔ اگر آپ کو متصل اور غیر متصل ہونے میں کسی بھی مشکلات کا سامنا ہے تو بورڈ کوکیز حذف کرنا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
|
مراسلت کے مسائل |
|
فورم میں نیا موضوع شروع کرنے کے لیے متعلقہ حصے﴿نیا موضوع﴾ پرکلک کیجیے ۔ نیا موضوع شروع کرنے سے پہلے یا جواب ارسال کرنے سے پہلے آپ کے لیے رکنیت اختیار کرنا ضروری ہے ۔ پیغام ارسال کرنے کی سہوليات فورم يا کسی موضوع کے نچلے حصے ميں دی گئی فہرست میں ہو تی ہيں جیسے آپ نیا موضوع ارسال کر سکتے ہیں وغیرہ
|
|
اگر آپ فورم کی انتظاميہ ميں شامل نہيں ہيں تو آپ صرف اپنے ارسال کردہ پيغامات ميں ہی ترميم يا تنسیخ کر سکتے ہيں ۔ آپ کسی پيغام میں ترميم کیجیے پر کلک کر کے متعلقہ پيغام ميں ترمیم کر سکتے ہيں ۔ اگر آپ کے مضمون يا پيغام کا کسی نے جواب نہيں دے ديا ہے تو آپ کو پيغام يا مضمون کے نچلے حصے ميں لکھا نظر آئے گا کہ کتنی بار ترميم ہوئی ہے ۔ اگر آپ کسی کے جواب دينے سے پہلے ايسا کرتے ہيں يا انتظاميہ ميں سے کوئی ايسا کرتا ہے تو يہ لکھا نظر نہيں آئے گا البتہ انتظاميہ پر ذمہ داری ہے کہ وہ واضح کريں کہ ايسا کس ليے کيا گيا ہے ۔ عام رکن کسی کا مضمون جواب آنے کے بعد نہيں بدل سکتے
|
|
ايسا کرنے کے لئے پہلے آپ کو دستخط بنانا ہوں گے ۔ اگر آپ نے دستخط بنا ليے ہيں تو دستخط شامل کیجیے کو منتخب کیجیے ۔ آپ ڈيفالٹ دستخط بھی شامل کر سکتے ہيں اور دستخط کو ہر پيغام کے ساتھ شامل ہونے سے روک بھی سکتے ہيں
|
|
رائے شماری ترتیب دینا بالکل آسان ہے ۔ جب آپ کوئی نيا مضمون ارسال کر رہے ہوں يا مضمون کے پہلے پيغام ميں ترميم کر رہے ہوں تو آپ کو رائے شماری شروع کیجیے نظر آئے گا اگر آپ کو ايسا نظر نہيں آتا تو آپ کو رائے شماری کروانے کی اجازت نہيں ہے ۔ آپ رائے شماری کا عنوان تجويز کیجیے اور اس کے بعد کم از کم دو سوالات بنائيے جن کے درميان ارکان رائے کا اظہار کر سکيں ۔ ايسا کرنے کے لئے جواب پر کلک کیجیے ۔ آپ رائے شماری کی حدود کا تعين بھی کر سکتے ہيں اس کے لئے آپ کو وہاں بہت سی ترجيحات مليں گی ۔
|
|
رائے شماری میں اختیارات کی تعداد پورڈ کے منتظم کی جانب سے متعین کر دی گئی ہے. آگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی شروع کردہ رائے شماری میں متعین شدہ تعداد سے زیادہ اختیارات ہونے چاہئیں تو بورڈ کے منتظم سے رابطہ کریں ـ
|
|
پيغامات کی طرح رائے شماری کو بھی صرف شروع کرنے والا رکن ، ناظم يا منتظم تبدیل يا منسوخ کر سکتا ہے ۔ رائے شماری ميں ترميم کے لئے پہلے پيغام ميں ترميم کے لئے کلک کیجیے اگر کسی نے رائے دہی ميں حصہ نہيں ليا تو آپ اس ميں ترميم يا تنسیخ کر سکتے ہيں البتہ اگر رائے شماری کی گئی ہے تو صرف منتظم يا ناظم ہی ترميم يا تنسیخ کر سکتا ہے ايسا اس لئے کيا گيا ہے تاکہ رائے شماری کے دوران کوئی اس ميں تبديلی کر کے نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکے
|
|
کچھ فورم خاص ارکان يا گروپ کے لئے مختص کی جاتی ہيں ۔ ان تک رسائی ، پڑھنے يا ارسال کرنے کے لئے آپ کو اجازت نامہ کی ضرورت ہو گی جو کہ فورم کے منتظم يا ناظم سے حاصل کيا جا سکتا ہے براہ کرم ان سے رابطہ کريں ۔
|
|
منسلکات کی اجازت فورم، گروہ یا رکن کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ منتظم اعلی نے ہس سکتا ہے، کسی مخصوص فورم میں منسلکات کی اجازت نہ دی ہو یا یہ اجازت کسی مخصوص گروپ کے لئے بھی ہو سکتی ہے۔ اآپ اس معاملے میں کسی بھی الجھن کی صورت میں منتظم اعلی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
|
|
ہر بورڈ یا انجمن کو چلانے کے لیے اس کے منتظمین کی جانب سے کچھ قواعد و ضواابط مقرر ہوتے ہیں جن کی پابندی اس انجمن یا بورڈ کے تمام اراکیں کے لیے لازمی ہوتی ہے. اگر آپ کسی طور قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں، تو آپ کو تنبیہہ جاری کی جا سکتی ہے. براہ کرم یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ یہ اس بورڈ یا انجمن کے منتظم کا فیصلہ ہے،اور اس سلسلہ میں پی ایچ پی بی بی گروپ کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا، اگر آپ ہنوز اس بارے میں مطمئن نہیں ہیں یا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو بے جاطور پر تنبیہہ کی گئی ہے تو آپ بورڈ یا انجمن کے منتظم سے رابطہ کریں.
|
|
اگر انجمن یا بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے اس امر کی اجازت دی گئی ہے تو , تو آپ کو مسللاہ کے بارے میں شکایت سے متعلق ایک بٹن نظر آئے گا اس بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ مختلف ضروری مراحل کو طے کر کے مراسلہ سے متعلق شکایت متعلقہ مدیر تک پہنچا سکتے ہیں.
|
|
محفوظ کا بٹن آپ کو اپنے مراسلات، پیغامات اور مضامین کو ارسال کرنے سے پہلے مختلف اوقات میں ان کی تدوین و تالیف کا محفوظ راستہ فراہم کرتا ہے ـ اس طرح کے محفوظ شدہ مسودات کو آپ مختلف اوقات میں مرتب کرنے کے بعد ارسال کرسکتے ہیں, رکنیتی کنٹرول پینل میں آپ اپنے محفوظ شدہ مسودات کی تنظیم کر سکتے ہیں.
|
|
ہو سکتا ہے کہ بورڈ یا انجمن کے منتظمین کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہو کہ کوئی بھی مراسلہ شائع کرنے سے پہلے معیار کے اعتبار سے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی ـ یہ بھی ممکن ہے کہ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے آپ کو اراکین کے کسی ایسے گروہ میں شامل کیا گیا ہو جس میں شامل اراکین کے تمام مراسلے شائع کرنے سے پہلے جانچ پڑتال کے عمل سے گزارے جاتے ہوں ـ براہ کرم مزید معلومات کے لیے انجمن کی انتظامیہ سے رابطہ کریں
|
|
کسی بھی موضوع کو دیکھتے ہوئے "موضوع کو اچھالئے" کے ربط پر کلک کرنے سے آپ اپنے موضوع کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو یہ لنک نظر نہیں آ رہا تو اسکی ایک وجہ بورڈ میں اس پر بندش بھی ہو سکتی ہے یا موضوع کو آگے بڑھانے کے لئے مجوزہ وقفہ پورا نہیں ہوا۔ آپ اپنے موضوع کو جواب دے کر بھی آگے بڑھا سکتے ہیں، لیکن اس کام سے پہلے بورڈ کے قوانین پڑھ لیں۔
|
موضوعات کی شباہت اور اقسام |
|
BBCode,(بی بی کوڈ) HTML کے ایک خاص طریقہ سے استعمال کو کہتے ہیں۔ اسکو کسی فورم پر استعمال کرنا فورم کے منتظم پر منحصر ہے۔علاوہ ازیں آپ خود بھی اس کو اپنے پیغامات میں معطل یا غیرمعطل کر سکتے ہیں۔ BBCode بہت حد تک HTML سے مماثلت رکھتا ہے۔اس میں ٹیگ کو بریکٹس [اور] میں بند کیا جاتا ہے۔ اور اس سے ھم کسی چیز کو دکھانے میں بہتر طریقے سے انتظام کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے استعمال شدہ سانچہ کے ساتھ اور آسانی سے استعمال ھو سکتا ہے عام طور پر پیغامات لکھتے وقت آپ ایک کلک سے اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔
|
|
اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آيا ناظم اعلی نے اس کی اجازت دی ہے يا نہيں۔۔اگر آپ کو اس کی اجازت ہے تو آپ ديکھيں گے کہ صرف مخصوص ٹيگ ہی کام کرتے ہيں۔۔ يہ حفاظتی نقطہ نظر سے ايسا ہے کہ ارکان ايسے ٹيگ کا استعمال نا کر سکيں جس سے سانچے کو نقصان ہو يا دوسرے نقصانات کا انديشہ ہو۔ اگر HTML بحال ہے تو آپ اس کو معطل کر سکتے ہيں۔
|
|
مسکراہٹيں يا جذبات چھوٹی چھوٹی تصاوير ہوتی ہيں جن کو آپ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے کوڈ کی شکل ميں استعمال کر سکتے ہيں۔ :) خوشی کے ليے :( غم کے لئے استعمال ہوتا ہے البتہ آپ کوشش کريں کہ انکا استعمال کم سے کم ہو کيونکہ بعض اوقات ان کی وجہ سے پيغام پڑھنے ميں دشواری ہو سکتی ہے اور منتظمين کو ان کو ہٹانا پڑ سکتا ہے۔
|
|
ہاں، آپ مراسلے میں تصاویر شامل کر سکتے ہیں۔ اگر منتظم اعلی نے منسلکات کی اجازت دی ہے تو آپ بورڈ پر بھی تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں آپ اپنی تصویر کسی بھی عوامی پہنچ میں موجود سرور پر رکھ سکتے ہیں اور اسکا لنک یہاں دے سکتے ہیں۔ آپ اپنے کمپیوٹر پر موجود تصاویر کا لنک نہیں دے سکتے (اگراس تک عوامی رسائی نہ ہو) اور نہ ہی کسی محفوظ سرور کا لنک دے سکتے ہیں جس کو دیکھنے کے لئے اسم رکن اور کلمہ عبور کی ضرورت ہو جیسے ہاٹ میل، یاہو، گوگل کے میل بکس۔ تصور کو دکھانے کے لئے [img] کا بی بی کوڈ استعمال کریں
|
|
اعلانات عام انتہائی اہم معلومات پر مبنی ہوتے ہیں آپ کو ان کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے . یہ اعلانات ہر فورم کے اوپری حصہ اور رکنیتی کنٹرول پینل کے اندر ظاہر ہوتے ہیں .آپ کوئی اعلان عام شائع کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ یہ انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو اس کی اجازت دیتی ہے یا نہیں.
|
|
اعلانات بعض اوقات اہم پيغام کے حامل ہوتے ہيں اس لئے آپ انکو ضرور پڑھيں۔ اعلانات صحفے کے اوپری حصے ميں ہوتے ہيں جہاں ارسال کئے گئے ہوں۔ آپ کوئی اعلان شائع کر سکتے ہيں يا نہيں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آيا آپ کو اسکي اجازت ہے يا نہيں جو کہ فورم کے ناظم اعلی کی طرف سے دی جاتی ہے
|
|
"اھم ترین" موضوعات ،اعلانات کے نيچے ظاہر ہوتے ہيں اور صرف پہلے صحفہ پر ہی ہوتے ہيں۔ عموما ايسے مضامين اپنے مواد کے لحاظ سے اہم ہوتے ہيں اس لئے آپ ايسے مضامين کو ضرور پڑھيے۔ آپ کسی مضمون کو بطور "اھم ترین" موضوع ارسال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آيا آپ کو اسکي اجازت ہے يا نہيں جو کہ فورم کے ناظم اعلی کی طرف سے دی جاتی ہے
|
|
مقفل موضوعات میں اراکین جوابات ارسال نہیں کر سکتے اور ایسے موضوعات میں شامل رائے شماری موضوع کے مقفل ہونے پر خود بخود ختم ہو جاتی ہے ، ان موضوعات کو منتظم يا دیگر مدیران مقفل کرتے ہیں۔ ايسے مضامين ميں آپ جواب ارسال نہيں کر سکتے ہيں اور رائے دہی خود کار طريقہ سے بند ہو جاتی ہے۔ مضامين کو بہت سی وجوہات کی بنياد پر بند کيا جا سکتا ہے
|
|
موضوع کے آئیکون کسی بھی موضوع کا متن دکھانے کے لئے اس کے ساتھ دکھایا جانے والا آئیکون ہے جو مصنف شامل کرتا ہے۔ ان آئیکون کو شامل کرنے کی صلاحیت بھی منتظم اعلی کی طرف سے دی گئی اجازتوں پر ہے۔
|
اراکین کے درجے اور گروہ |
|
ايسا رکن جس کو فورم پر سب سے زيادہ اختيارات حاصل ہوں ، منتظم کہلاتا ہے ۔ منتظم کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہيں جن ميں اجازت نامے جاری کرنا ، ارکان پر پابندی لگانا ، ارکان کے گروپ تشکيل دينا اور دیگر ناظم بنانا وغيرہ ۔ فورم کے تمام اختیارات منتظم کے پاس ہوتے ہیں ۔ منتظمین کو تمام فورموں میں وہ اختیارات بھی حاص ہوتے ہیں جو عام طور پر فورم کے مدیران کو حاص ہوتے ہیں، یہ بورڈ یا انجمن کے بانی منتظم پر منحصر ہے کہ وہ دوسرے منتظم اراکین کو کتنے اختیارات تفویض کرتا ہے ـ
|
|
مدیران وہ فرد یا (افراد کا گرہ) جو فورم کے روزمرہ کے امور کا خیال رکھتے ہیں۔ ان کے پاس کسی بھی مراسلے کو مدون یا حذف کرنے اور کسی بھی موضوع کو مقفل، غیر مقفل، منتقل، حذف یا کسی بھی موضوع کو منقسم کرنے کے اختیارات ہوتے ہیں۔ عموما مدیران، اراکین کو موضوع سے ہٹنے سے روکنے یا غیر اخلاقی مواد کی فراہم سے روکنے کے لئے موجود ہوتے ہیں۔
|
|
اراکین کے گروہ سے مراد وہ چھوٹے گروہ ہیں جو کمیونٹی کو منتظم اعلی کے لئے قابل انتظام حصوں میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ ہر رکن ایک سے زیادہ گروہ کا
رکن ہو سکتا ہے اور ہر گروہ کی اپنی اجازتیں ہو سکتیں ہیں۔ یہ منتطم کو ایک سے زیادہ اراکین کی ایک ساتھ اجازتیں بدلنے کا آسان راستہ دیتے ہیں، جیسے مدیران کی اجازتیں بدلنا یا اراکین کو کسی محفی فورم تک رسائی دینا۔
|
|
آپ اپنے رکنیتی کنٹرول پینل میں "اراکین کے گروہ" نامی ربط کو استعمال کرتے ہوئے اراکین کی تمام جماعتوں کو دیکھ سکتے ہیں اور کسی ایک گروہ یا جماعت کے نام پر کلک کر کے اس میں شمولیت بھی اختیار کر سکتے ہیں تاہم تمام گروہ کھلی رسائی کے حامل نہیں ہیں ـ کچھ گروہ ایسے ہیں جو آپ کو شمولیت کی اجازت دے سکتے ہیں اور کچھ مقفل بھی ہو سکتے ہیں جبکہ کچھ گروہ کی رکنیت مخفی بھی ہو سکتی ہے ـ کسی بھی کھلے گروہ میں آپ صرف اس گروہ کے نام پر کلک کر کے شمولیت اختیار کر سکتے ہیں اور جن گروہوں میں شمولیت کے لیے اجازت درکار ہوتی ہے ان گروہوں کے سربراہ یا رہنما آپ کو شمولیت کی اجازت دے سکتے ہیں اس مقصد کے لیےممکن ہے کہ وہ آپ سے اس گروہ میں شمولیت کوئی معقول وجہ بھی دریافت کریں ـ اگر کسی گروہ کے سربراہ کی جانب سے آپ کو شمولیت کی اجازت نہیں دی جاتی تو براہ کرم رنجیدہ نہ ہوں ـ ممکن ہے کہ گروہ کے سربراہ کے پاس انکار کے لیے کوئی ٹھوس وجہ موجود ہو!
|
|
عام طور پر گروہ کا سربراہ یا رہنما اس وقت بنایا جاتا ہے جب مختلف اراکین مل کر ایک گروہ یا جماعت تشکیل دیتے ہیں" اگر آپ کسی قسم کا کوئی گروہ بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مرحلہ میں آپ کو بورڈ کے ناظم سے ذاتی پیغام کی صورت میں رابطہ کرنا ہو گا۔
|
|
بورڈ یا انجمن کے متظم کے لیے ممکن ہے کہ وہ اراکین کے ایک یا ایک سے زیادہ گروہوں کے لیے مختلف رنگ مخصوص کردے تاکہ ان کی شناخت میں آسانی ہو .
|
|
اگر آپ ایک سے زیادہ گروہوں یا جماعتوں کے رکن ہیں تو آپ اپنی مرضی سے کسی ایک گروہ کو بطور طے شدہ گروہ متعین کر سکتے ہیں۔ اس گروہ کا مخصوص رنگ اور عہدہ آپ کے نام کے ساتھ ظاہر ہو گا بورڈ کا ناظم آپ کو آپ کے رکنیتی کنٹرول پینل کے ذریعہ طے شدہ گروہ کو تبدیل کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
|
|
اس ربط پر کلک کرنے سے جو صفحہ ظاہر ہوتا ہےاس صفحہ پر آپ کے لیے بورڈ کی انتظامیہ، ناظمین اور مدیران وغیرہ کی فہرست دکھائی جاتی ہے
|
نجی مراسلت یا ذاتی پیغامات |
|
تین وجوہ کی بنا پر ایسا ممکن ہے،
اول: آپ نے فورم کی رکنیت حاصل نہیں کی ہوئی یا آپ فورم سے متصل (لاگ ان) نہیں ہیں ـ دوم: ممکن ہے بورڈ کے منتظم نے تمام اراکین کے لیے یہ سہولت غیر فعال کی ہوئی ہویا صرف آپ کو مزید پیغامات ارسال کرنے سے روک رکھا ہوـ سوم: ممکن ہے کہ آپ جس رکن کو پیغام ارسال کر رہے ہیں وہ آپ کے پیغامات وصول کرنے سے انکاری ہوـ |
|
آپ اپنے رکنیتی کنٹرول پینل میں موجود ذاتی پیغامات کے قوانین کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی رکن کو ذاتی پیغام ارسال کرنے سے روک سکتے ہیں۔ نیزاگر کسی رکن کی جانب سے آپ کو مسلسل غیر اخلاقی اور قابل اعتراض پیغامات موصول ہو رہے ہیں تو اپنے بورڈ کی انتظامیہ کو مطلع کریں جن کے پاس اس بات کا اختیار ہے کے وہ کسی بھی رکن کو اس سہولت سے محروم کر دیں۔
|
|
ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو اس قسم کا برقی خط موصول ہوا ہے! ہمارے بورڈ پر موجود برقی خط ارسال کرنے کے فارم میں یہ سہولت موجود ہے کہ برقی خط ارسال کرنے والے رکن سے متعلق تفصیلات کو جانا جا سکے ـ لہذا موصول شدہ برقی خط بہ شمول سرنامہ (ھیڈر) اپنے بورڈ کے منتظم کو ارسال کریں تاکہ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی جائے ـ یاد رہے کہ برقی خط کا سرنامہ (ھیڈر) ارسال کرنا بہت ضروری ہےـ
|
احباب اور نا پسندیدہ افراد |
|
آپ اس فہرست کو فورم کے دوسرے اراکین کی تنطیم کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے احباب کی فہرست آپ کے رکنیتی کنٹرول پینک میں فوری ررسائی کے لئے مہیا رہتی ہے، جس کی مد سے آپ اس رکن کی حالت (آنلائن ۔ آفلائن) کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ آسانی سے زاتی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ اگر فورم کا ٹمپلیٹ اجازت دے تو ان اراکین کے مراسلے نمایاں ہوں گے۔ اور اگر آپ کسی رکن کو ناپسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل کرتے ہیں تو اس کے مراسلے آپ کی نظروں سے محفی رہیں گے۔
|
|
آپ دو طرح سے اس سہولت کو استعمال کر سکتے ہیں:
اول: تمام اراکین کے کوائف ناموں میں اس کا ربط موجود ہے دوم: رکنیتی کنٹرول پینل کو استعمال کرتے ہوئے احباب اور نا پسندیدہ افراد کی فہرست مرتب کی جا سکتی ہے |
فورم میں تلاش |
|
فورم کے مرکزی صفحہ پر موجود تلاش کے باکس میں مطلوبہ مواد لکھیں اور تلاش کے بٹن کو استعمال کریں۔ ترقی یافتہ تلاش کے لیے" ترقی یافتہ تلاش" کے ربط کو استعمال کریں جو کھ فورم کے تمام صفحات پر مہیا ہے۔ مطلوبہ مواد تک رسائی آپ کے استعمال کردہ طریقہ تلاش پر منحصر ہے۔
|
|
ممکن ہے کہ آپ نے مطلوبہ مواد کی تلاش کے لیے غیر متعلق اور مبہم الفاظ تحریر کیے ہوںـ یہ بھی ممکن ہے کہ جو الفاظ آپ نے تلاش کی غرض سے تحریر کیے ہیں وہ پی ایچ پی بی بی 3 کی متعین شدہ فہرست میں شامل نہ ہوں ـ "ترقی یافتہ تلاش" کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تلاش کے لیے زیادہ بہتر اورمطلوبہ مواد سے قریب ترالفاظ استعمال کریں
|
|
آپ کے تلاش کردہ مواد کا نتیجہ اتنا زیادہ ہوتا ہے کے ویب سرور اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر پاتا اس مسئلہ کا حل یہ ہے کے آپ مفصل تلاش کا اختیار استعمال کریں تا کہ ممکنہ حد تک وہی نتیجہ سامنے آئے جو آپ کو مطلوب ہے
|
|
اس مقصد کے لیے "اراکین" کے صفحہ پر جائیں اور "رکن کی تلاش" کے ربط کو استعمال کریں
|
|
اس مقصد کے لیےسب سے پہلے رکنیتی کنٹرول پینل میں جائیں اور "رکن کے مراسلوں کی تلاش" کے ربط پر کلک کر تے ہوئے دی گئی ہدایات پر عمل کریں کوائف نامہ کے صفحہ کے ذریعہ بھی یہ کام انجام دیا جا سکتا ہے اسی طرح اپنے موضوعات کو تلاش کرنے کے لیے ترقی یافتہ تلاش کے صفحہ پر جائیں اور مختلف اختیارت کو استعمال میں لاتے ہوئے یہ عمل انجام دیں
|
موضوع کی شراکت داری اور بک مارکنگ |
|
پی ایج پی بی بی پر بک مارک کا وہی مطلب ہے جو ایک عام ویب براوزر پر مراد لیا جاتا ہے پی ایج پی بی بی پر کسی اپڈیٹ کی صورت میں آپ کو کوئی اطلاع نہیں دی جاتی تاہم آپ بعد میں کسی بھی وقت دوبارہ اپنے بک مارک کو چیک کر سکتے ہیں جبکہ شراکت داری کی صورت میں کسی بھی اپڈیٹ کی اطلاع آپ کے اختیار کردہ طریقہ کے مطابق موصول ہو جائے گی
|
|
کسی بهی مخصوص فورم میں شراکت داری حاصل کرنے سے آپ کو اس فورم میں ارسال کیے جانے والے مراسلوں اور موضوعات سے آگاہ کیا جاتا ہےـ اس قسم کی شراکت داری کے حصول کے لیے اس فورم میں داخل ہوں اور "شراکت داری" کے ربط کو استعمال کریں کسی موضوع میں شراکت داری حاصل کرنے کے لیے اس موضوع کا جواب تحریر کریں اور جواب کے ساتہ موضوع پر موجود "شراکت داری" کے چیک باکس کو چیک کر دیں، یا موضوع پر موجود شراکت داری کے ربط کو استعمال کریں
|
|
اس مقصد کے لیے اپنے رکنیتی کنٹول پینل میں موجود "شراکت داری" کے ربط کو استعمال کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کریں ـ
|
منسلکات |
|
یہ بات بورڈ کے منتظم کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بورڈ پر کس قسم کی فائلوں کو منسلک کرنے کی اجازت دیتا ہےـ اگر آپ اس بارے میں لا علم ہیں تو مزید معلومات کے لیے بورڈ انتظامیہ سے رابطہ کریں ـ
|
|
اپنی منسلک شدہ فائلوں کی فہرست کے حصول کے لیے اپنے رکنیتی کنٹرول پینل میں موجود "منسلکات" کے شعبہ کو ملاحظہ کرتے ہوئے دی گئی ہدات پر عمل کریںـ
|
|
تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت کے مطابق ہیں |